ایمنسٹی اسکیم ، ہفتے میں 10,000 لوگوں نے فائدہ اٹھایا

ایمنسٹی اسکیم ، ہفتے میں 10,000 لوگوں نے فائدہ اٹھایا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

دبئی:  دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ10,000 لوگوں نے ابھی تک دبئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر  جنرل حلف احمد نے امیگریشن سنٹرکا دورہ کیا  اور بتایا   کہ پہلے ہفتے کے دوران دس ملین درہم کا جرمانہ معاف کیا  گیا ہے، 3422 لوگوں کے ویزوں کی مدت بڑحا دی ہے جبکہ دوسری طرف 2107 لوگوں کو نئے ویزے جاری کیے گئے ہیں، 5500 درخواستیں ال اویرسنٹرم موصول ہوئی ہیں جن میں سے 2809لوگوں  کے ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں-

یہ بھی پڑھیں:دبئی حکومت کا غیر قانونی تارکین وطن کو 6 ماہ کا ویزہ دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کے ہمارے پاس ایسے بہت سے کیس آئے ہیں جہاں لوگوں نے اپنا ویزہ منسوخ کروا دیا ہے اور  آوٹ پاس کی درخواست بھی نہیں دی۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی درخواست کو مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی ویزہ قوانین کی خلاف ورزی ویزہ منسوخ ہونے  کی تاریخ سے شروع ہو گی، اگر کوئی شخص اپنا ویزہ منسوخ کروا لیتا ہے مگر اپنے آپ کو قانون کے مطابق رجسٹر نہیں کرواتا  تو  اس کو پرمنٹ کی خلاف ورزی پر 100درہم اور  یومیہ 25 درہم کے حساب سے جرمانہ ہو گا-

یہ بھی پڑھیں:دبئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانےوالے پاکستانیوں کے لیے مفت پاسپورٹ توسیع کا اعلان

انہوں نےاس بات پر زور دیا   کہ  لوگوں کو   اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس اسکیم کا صحیح استعما ل کر کے خود کو قانون کے مطابق رجسٹر کروانا چاہیے، قانونی کارروائی اور جرمانے سے بچنے کے لیے اسکیم کسی نعمت سے کم نہیں، ایسے موقعے باربار نہیں ملتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں