افغانستان : صوبہ بلخ میں سڑک کنارے بم دھماکہ ، آٹھ افراد ہلاک

09:23 PM, 8 Aug, 2018

کابل:افغانستان ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کی زد میں ، صوبہ بلخ میں سڑک کنارے بم دھماکے سے آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے ، چھ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کی زد میں آ گیا ، صوبہ بلخ میں سڑک کنارے خوفناک بم دھماکہ ، آٹھ کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

افغان پولیس چیف شرجان درانی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جانا تھا تاہم وہ محفوظ رہے ۔

واضح رہے کہ تین روز قبل افغانستان کے صوبے پروان میں نیٹو کے قافلے پر خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین فوجی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

مزیدخبریں