امریکہ ، چین میں تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی

امریکہ ، چین میں تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی
کیپشن: image by facebook

نیویارک : امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ، امریکہ نے چینی مصنوعات پر مزید 16 ارب کے اضافی درآمدی محصولات عائد کر دیئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:افغانستان : صوبہ بلخ میں سڑک کنارے بم دھماکہ ، آٹھ افراد ہلاک
 
  
تفصیلات کے مطابق چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ مزید شدت اختیار کر گئی ہے ، امریکہ نے چینی مصنوعات پر مزید 16 ارب کے اضافی درآمدی محصولات عائد کر دیئے ہیں ۔

دوسری جانب دونوں ممالک کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، امریکا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی چوری کرنے اور اسے استعمال کرنے کی وجہ سے چینی مصنوعات پر اضافی درآمدی محصولات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:حسن روحانی کا عمران خان کو فون ، دورہ ایران کی دعوت دیدی
 

ان مصنوعات میں موٹر سائیکل، ٹریکٹر، ریلوے کے پرزہ جات، الیکٹرانک سرکٹ، موٹریں اور کھیتی باڑی کا سامان شامل ہے۔

دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے مابین اس جنگ میں کسان اور امریکی کمپنیاں پھنس کر رہ گئے ہیں ، امریکی حکومت نے متاثرہ کسانوں کے لیے بارہ بلین کے امدادی پیکیج کا اعلان بھی کیا ہے۔