زندگی میں آنے والی ہر مشکل نے مجھے مزید مضبوط بنایا ہے، سونیا حسین

زندگی میں آنے والی ہر مشکل نے مجھے مزید مضبوط بنایا ہے، سونیا حسین

اسلام آباد : اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ ان کی زندگی میں آنے والی ہر مشکل نے ان کو مضبوط بنایا ہے۔

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کے مشکل وقت نے ان کومزید مضبوط بنایا ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ صاف دل انسان ہیں اور سب کو بہت جلد معاف کر دیتی ہیں اور معافی کرنے میں پہل کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی ان کے لئے بہت اہم ہے اور وہ ان کی خوشی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا ہر فیصلہ کرتی ہیں۔

سونیا حیسن ”عشق زہے نصیب“ میں اداکار زاہد حیسن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جوشائقین میں بہت مقبول ہو رہاہے۔