نیب نےمریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کرلیا

نیب نےمریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کرلیا

لاہور:نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لیا گیا۔

نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو طلب کیا تھا۔

رہنما ن لیگ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل گئی تھیں۔نیب نے آج دو بجے مریم نواز کو طلب کر رکھا تھا۔مریم نواز کے تحویل میں لیے جانے پر ایوان میں شیم شیم کے نعرے۔

نیب نے مریم نواز کے علاوہ میاں نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار  کرلیا ہے جبکہ مریم نواز کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شگر ملز کیس میں مریم نواز نے 31 جولائی کے سوالنامے کے تسلی بخش جواب نہیں دیے تھے جس پر انہیں دوبارہ سوالنامہ بھیجا گیا تھا اور انہیں آج جواب دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا تاہم مریم نواز نے نیب ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

دوسری جانب جیسے ہی نیب لاہور ٹیم کو مریم نواز کے کوٹ لکھپت جیل جانے کی اطلاع ملی تو نیب لاہور کی ٹیم خواتین اہلکار کے ہمراہ کوٹ لکھپ جیل پہنچی اور مریم نواز کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب مریم نواز کو دیئے گئے سوالنامے میں سرمایہ کاری اور اراضی سے متعلق مختلف سوالات کرتے ہوئے یہ پوچھا گیا کہ چوہدری شوگر ملز کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور یہ مل کب لگائی گئی، سرمایہ کاری کہاں سے آئی اور شیئر ہولڈرز کون ہیں۔