پاکستان فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ سفارتی تعلقات بحال رہیں ،بھارت

پاکستان فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ سفارتی تعلقات بحال رہیں ،بھارت

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ہٹ دھرمی دکھانے پر پاکستان نے بھارت کے خلاف سخت مؤقف کے بعد  بھارت نے پاکستان کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے ۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ نارمل سفارتی تعلقات بحال رہیں۔ بھارت نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان سفارتی تعلقات محدود کرنے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔


پاکستان دو طرفہ تعلقات کو دنیا کے سامنے الارمنگ بنا کر پیش کرنا چاہتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف سخت مؤقف اپنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور سول قیادت شریک ہوئی۔