مریم نواز کی گرفتاری پر بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کر دیا

مریم نواز کی گرفتاری پر بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کر دیا

اسلام آباد:بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں جاری اجلاس کے دوران مریم نواز کی گرفتار ی کے بعد بلاول بھٹو نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کوٹ لکھپت جیل سے مریم نواز کی گرفتاری کی خبر کے بعد بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں جاری اجلاس کے دوران واک آؤٹ کردیا ۔

بلال بھٹؤ نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی انا پر قابو نہیں پا رہے جبکہ مودی پر تنقید کے بجائے وزیراعظم سیاسی انتقام کا نشانہ بنار ہا ہے۔نئے پاکستان میں کسی سزا کے بغیر مریم نواز کو گرفتار کیا گیا،تاریخ یاد رکھے گی عمران خان انصاف کی بات کرتے تھے،آمر بن گئے