آرمی چیف کا سعودی اسسٹنٹ وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کی وفات پر اظہار افسوس

آرمی چیف کا سعودی اسسٹنٹ وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کی وفات پر اظہار افسوس

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی اسسٹنٹ وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی قیادت کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال سے پاکستان سچے دوست سے محروم ہوگیا، اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے.

محمد بن عبداللہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی بھائی چارے کی علامت تھے، دکھ اور غم کی گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔