پاکستان کرکٹ بورڈ کا کووڈ19 کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کم نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کووڈ19 کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کم نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد :پاکستان کرکٹ بورڈ نے کووڈ19 کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈومیسٹک سیزن اگلے ماہ ٹی ٹوئنٹی کپ سے شروع ہوگا ، فرسٹ کلاس سیزن اکتوبر کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوگا۔

ڈائریکٹرہائی پرفارمنس ندیم خان نے بتایاکہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ پورا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کرانے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں ، میچ آفیشلزاور دیگر لوگوں کے مالی مسائل کا احساس ہے موجودہ حالات میں میچز کم کرکے کرکٹ سے جڑے لوگوں کی آمدنی کم نہیں کرسکتے۔

ندیم خان نے کہا کہ حکومت کا کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت دینا قابل ستائش ہے، جلد”بیک ٹو کرکٹ“ پالیسی لاگو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ سے جڑے لوگوں کی صحت اولین ترجیح ہے اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بائیوسیکیور ماحول بنانا مشکل توہے لیکن اس کے بغیر گزارا بھی نہیں ہے۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کوامپائرز، ریفریز، مینجرز، اسکوررز اور گراو?نڈ اسٹاف کو احتیاطی تدابیر اور بائیو سیکیور ماحول کے حوالے سے جلد لیکچرز دینے کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔