شدید بارشوں کے بعد نائی گج ڈیم کو شدید نقصان، شگاف پڑ گیا

شدید بارشوں کے بعد نائی گج ڈیم کو شدید نقصان، شگاف پڑ گیا
ڈیم کے فلڈ پروٹیکشن بندمیں شگاف پڑ گیا، آئی ایس پی آر۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: سندھ میں حالیہ بارشوں سے نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچا ہے، فیلڈ پروٹیکشن بند میں شگاف پڑ گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں حالیہ عرصے کے دوران ہونے والی بارشوں سے نائی گج ڈیم کو شدید نقصان ہے۔


ڈیم کے فلڈپروٹیکشن بندمیں شگاف پڑ گیا۔ شگاف پڑنے سے ضلع دادو کے 12 دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دادو کے 12 دیہات اور نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد پاک فوج امدادی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے۔ آرمی انجینئرز، موٹر بوٹس، میڈیکل ٹیمیں امداد کیلئے پہنچی ہیں۔