بھارت نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تعینات فوجیوں کو جدید امریکی اسلحہ فراہم کردیا

India, PM Modi, modern, US weapons, troops, LAC

نیو دہلی: بھارت نے چین کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجیوں کو جدید امریکی اسلحہ فراہم کر دیا ۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چینی سرحد پر تعینات بھارتی فوجیوں کو جدید امریکی اسلحہ فراہم کیا گیا ہے ۔ جدید امریکی 'سِگ سوئر' سات سو سولہ رائفلز کے ساتھ مسلح بھارتی فوجی بلند مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوگرا ہائیٹس میں چین سے جھڑپ کے بعد بھارتی فوجیوں کو امریکی رائفلز اور سوئٹزلینڈ کے 'ایم پی 9 'پستول دیے گئے ہیں ۔ لداخ اور گلوان وادی میں ہزیمت اٹھانے کے بعد ڈیڑھ لاکھ جدید رائفلز کا آرڈر دیا گیا تھا ۔

دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ لداخ میں سرحد پار کرکے چینی فوج سے جھڑپ اور 20 فوجیوں کی ہلاکت سے بھی بھارت نے سبق نہیں سیکھا ہے ۔