ہمارے ہاں کورونا وائرس کی شرح دیگر ممالک کی نسبتاً بہت کم ہے، فواد چوہدری

ہمارے ہاں کورونا وائرس کی شرح دیگر ممالک کی نسبتاً بہت کم ہے، فواد چوہدری
کیپشن: ہمارے ہاں کورونا وائرس کی شرح دیگر ممالک کی نسبتاً بہت کم ہے، فواد چوہدری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا این سی او سی کے قیام کے 500 دن مکمل ہونے پر کہا کہ این سی او سی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سائنسی اور زمینی حقائق مدِنظر رکھ کر فیصلے کیئے اور آج ہمارے ہاں کورونا وائرس کی شرح دیگر ممالک کی نسبتاً بہت کم ہے۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے این سی او سی کے قیام کے 500 دن مکمل ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی متوازن حکمت عملی اپنائی جس کا محور غریب اور دیہاڑی دارطبقہ تھا اگر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا جاتا تو اس کے بھیانک نتائج مرتب ہوسکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آج این سی او سی کی کاوشوں کی بدولت کوروناوائرس کی چوتھی لہر کا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی تشکیل کو 500 دن مکمل ہونے کے موقع پر این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی این سی او سی کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل ہو گئے اور اس موقع پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم میں وہ تمام پہلو ہیں جن پر کام کر کے پاکستانی قوم نے کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کیا اور دنیا سے پزیرائی حاصل کی۔