بلوچستان میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی: بلاول بھٹو زرداری

بلوچستان میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی: بلاول بھٹو زرداری
سورس: فائل فوٹو

 کوئٹہ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہے کہ آنے والے وقت میں بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی۔ بلوچستان میں بھی جیالا وزیراعظم بنے گا ۔

سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، سابق وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری اور دیگر  رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ، نواب ثنا اللہ زہری اور دیگر ساتھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔آج پیپلز پارٹی میں بہت سے ساتھیوں نے شمولیت اختیارکی۔ ان رہنماؤں کی قیادت میں بلوچستان میں پیپلز پارٹی کومزیدفعال بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی۔ بلوچستان میں بھی جیالاوزیراعلیٰ بنے گاجو عوام کے مسائل حل کرے گا۔ پیپلز پارٹی اور آپ کا رشتہ آج کا نہیں 3 نسلوں کا رشتہ ہے۔ذوالفقار بھٹو نے عوام کو ان کے حقوق دلائے،انہیں شعور دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نےکسانوں کوزمینیں،غریب کو روزگار دیا۔ صدر زرداری کے دور میں صوبوں کو ان کے حقوق ملے ۔ آصف زرداری کے دور میں 18ویں ترمیم پاس ہوئی۔صوبوں کے ان کےحقوق دلائے،این ایف سی ایوارڈ دیا۔ 18 ویں ترمیم کے ذریعے بلوچستان کو اپنے وسائل کا مالک بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے تنخواہوں میں اضافہ کیا۔آصف زرداری کے دور میں فوج کی تنخواہوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی حکومت نے صوبوں کو ان کے حقوق نہیں دیئے۔

  

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر عوام کوان مسائل سے نکلنا ہے تو انہیں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔ عام آدمی جان چکا ہے تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی،غربت،بیروزگاری ہے۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو کامیاب بناکر عوام کے مسائل حل کرائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے علاوہ دوسری جماعتیں عوام کے حقوق غصب کرنا چاہتی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھ کہ بلوچستان کے عوام کو مزید مضبوط بنائیں گے،ان کے حقوق دلائیں گے۔غریب کو سہولتیں فراہم ہوں،بے گھروں کو گھر اور بیروزگار کو روزگار ملے۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے عوام ترقی کریں،کسان کو فصل کا حق پورا ملے۔