لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو خیر باد کہہ دیا

لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو خیر باد کہہ دیا
کیپشن: لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو خیر باد کہہ دیا
سورس: فوٹو/ سوشل میڈیا

بارسلونا: ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو خیر باد کہہ دیا جبکہ اس حوالے سے الوداعی پریس کانفرنس بھی کی گئی۔

پریس کانفرنس کے دوران میسی بارسلونا کو الوداع کہنے پر رو پڑے اور اس دوران میسی نے میڈیا نمائندے سے ٹشو پیپر لے کر آنسو صاف کیے۔پریس کانفرنس میں شریک افراد نے سٹار فٹبالر کو کھڑے ہو کر داد پیش کی اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

دوسری جانب میسی کا بارسلونا کو خیرباد کہنے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شمولیت کا امکان ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر نے بھی پی ایس جی کلب میں شمولیت کا اشارہ دیا ہے۔ کلب کی جانب سے میسی کو سالانہ 25 ملین پاؤنڈز رقم کی پیشکش کی گئی ہے تاہم کلب میں شمولیت کے حوالے سے حتمی معاہدہ جلد ہونے کا امکان ہے۔