پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی، وزیر داخلہ

پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی، وزیر داخلہ
کیپشن: پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی، وزیر داخلہ
سورس: فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دوبارہ اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دینگے۔

وزیر داخلہ نے یہ بات چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کے موقع پر کہی۔ چینی سفیر نے وزیر داخلہ کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی اور اس موقع پر پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر بات چیت جاری ہے۔ فریقین نے تحقیقات کو جل دسے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا جبکہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ چینی سفیر نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے چینی شہریوں کو سہولیات دینے پر وزرات داخلہ سے اظہار تشکر بھی کیا۔