تحریک انصاف کا گلگت بلتستان ایل اے 4 نگر کے نتائج ماننے سے انکار

تحریک انصاف کا گلگت بلتستان ایل اے 4 نگر کے نتائج ماننے سے انکار
کیپشن: تحریک انصاف کا گلگت بلتستان ایل اے 4 نگر کے نتائج ماننے سے انکار
سورس: فائل فوٹو

گلگت بلتستان: ضلع نگر کے ضمنی انتخاب میں اسلامی تحریک کامیاب کے امیدوار کے کامیاب ہونے پر تحریک انصاف نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ 

گلگت بلتستان ضلع نگر کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اسلامی تحریک کے ایوب وزیری 5 ہزار 341 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے ذوالفقار بہشتی نے 5 ہزار 2 6 حاصل کئے۔ 

ادھر تحریک انصاف کا  نتائج  تسلیم کرنے سے انکار کارکنوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر سکندر آباد میں شاہراہ قراقرم پر ٹائر جلا کر احتجاج شاہراہ قراقرم تا حال بند یے اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے انسو گیس کا استعمال کیا۔ 

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے امجد حسین نے 2 حلقوں میں کامیابی کے بعد یہ نشست خالی کی تھی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ نگر 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

حلقے میں 23 ہزار 497 رجسٹرڈ ووٹرز کےلئے 42 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ 670 پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹ کے دو پلٹون بھی حلقہ میں موجود تھیں۔