اسلام آباد: سابق وزیر دفاع اور عمران خان کے قریبی ساتھی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ فوج کے ساتھ اب بھی رابطہ ہے۔فوج کی پی ٹی آئی سے کوئی ناراضی نہیں۔ سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں توڑیں تو ہم بھی پنجاب اور کے پی اسمبلیاں توڑنے کیلئے تیار ہیں۔
نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں اور ضمانت کراکر عمران خان کے خلاف ون ٹو ون الیکشن لڑیں۔موجودہ حکومت پھنس گئی ہے یہ نہ حکومت چھوڑ سکتے ہیں اور نہ ہی اس کو چلا سکتے ہیں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل صرف اور صرف جلد انتخابات میں ہے حکومت کو فوری طور پر انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں یہ جلد ختم ہوجائے گا۔