یہ 4 سوشل میڈیا کی غلطیاں آپ کی نوکری کیلئے خطرہ ہیں

یہ 4 سوشل میڈیا کی غلطیاں آپ کی نوکری کیلئے خطرہ ہیں

اسلام آباد : جاب وائٹ کی سماجی ریکروٹنگ پول نے بالکل وہی چیزی دکھائی جو ہائرنگ منیجرآپ کے فیس بک، ٹوئٹر اور لنکڈ ان کے اکاوئنٹ میں ڈھونڈتے ہیں۔ایک نئی تحقیق کے مطابق آپ کی فیس بک پوسٹنگ بے شک آپ کے دوستوں کو پسند آئے لیکن آپ کی نوکری کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ریکروٹنگ پلیٹ فارم جاب وائٹ نے 2014کا شمارہ جاری کیا جس کے نتائج شاید سماجی نیٹ ورک کو بے دھڑک استعمال کرنے والوں کیلئے تشویشناک ہوں۔ اعداد و شمار کے مطابق 93فیصد ہائرنگ منیجر ز،امید وارکی ہائرنگ کا فیصلہ کرنے سے قبل اس کی سوشل میڈیا پروفائل پر نظر ڈالیں گے۔

سوشل میڈیا پروفائل دیکھنے کے بعد 55فیصد منیجرز ، امیدوار پر دوبارہ غور کرنا شروع کر دیا۔جن میں تقریباً 61فیصد فیصلے نفی میں گئے۔لیکن کیا آ جانتے ہیں اس نظر ڈالنے کے عمل میں آپ کی سوشل میڈیا پروفائل کی کونسی4 چیزیں منفی کردار ادا کر سکتی ہیں ممنوعہ ادویات کا حوالہ رسپانڈٹس کے مطابق اس معاملے میں سب سے زیادہ منفی تاثر ممنوعہ ادویات کا کسی قسم کا حوالہ ڈال سکتا ہے۔اس صورت میں 83فیصد ریکروٹرز کاکہنا ہے کہ ان کا فیصلہ نفی میں ہوگا۔ غلط حرف تہجی اور گرامر سروے میں 66فیصد منیجر ز کا کہناتھا کہ غلط حرف تہجی اور گرامر کو وہ امیدوار کے مخالف لیں گے۔
سیاسی تعلق آپ کو اپنا سیاسی تعلق اپنے آپ تک محدود رکھنا ہوگا کیوں کہ 6 میں تقریباً 2 ریکروٹرز کا یہ ماننا ہے کہ یہ منفی ہے۔ جنسی پوسٹ جنسی پوسٹ بھی اس معاملے میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس طرح کی پوسٹنگ 70فیصد تک ریکروٹرز کو آپ کے مخالف کر سکتی ہے۔