شامی مہاجر کی داستان سفر سن کر کینیڈین وزیراعظم رو پڑے

شامی مہاجر کی داستان سفر سن کر کینیڈین وزیراعظم رو پڑے

کینیڈا میں شامی مہاجرین کی آمد کا ایک سال مکمل ہونے پر مقامی چینل CBC نے اپنے صبح کے پروگرام "میٹرو مارننگ" میں شامی پناہ گزینوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کی کینیڈیئن وزیراعظم کے ساتھ ملاقات رکھی۔
پروگرام کے دوران ایک شامی پناہ گزین نے کینیڈا میں اپنی زندگی کے تجربے کے بارے میں بتایا تو جسٹن ٹروڈو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بے ساختہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔
یہ شامی شہری اپنے ملک میں موت سے فرار ہو کر پہلے لبنان گیا اور پھر وہاں سے کینیڈا پہنچا تھا۔ طیارے کے ذریعے کینیڈا پہنچنے والے پناہ گزینوں کا استقبال خود جسٹن ٹروڈو نے کیا تھا۔