بیلسٹک میزائلوں کی تعداد میں بھرپوراضافہ کررہے ہیں،ایران

بیلسٹک میزائلوں کی تعداد میں بھرپوراضافہ کررہے ہیں،ایران

تہران :ایرانی فضائیہ کے چیف جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے تہران بیلسٹک میزائلوں کی تعداد میں بھرپور اضافے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے بیلسٹک میزائلوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہدایت پر ایران اپنے میزائل پروگرام کو مزید پیچیدہ بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔