جنید جمشید کی شہادت کے بارے میں مولانا طارق جمیل کے تاثرات دیکھیئے آج شام سات بجے صرف نیونیوز پر

جنید جمشید کی شہادت کے بارے میں مولانا طارق جمیل کے تاثرات دیکھیئے آج شام سات بجے صرف نیونیوز پر

لاہور: گزشتہ روز  پی آئی اے طیارہ حادثہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت جنید جمشید کی شہادت نے  پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ جنید جمشید کے بارے میں ان کے انتہائی قریبی ساتھی اور مشہور شخصیت مولانا طار ق جمیل آج شام سات بجے پروگرام پکار میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں گے۔جنید جمشید  اور مولانا طارق جمیل  کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم تھا اور یہ رفاقت تقریباََ 20سال پر مشتمل تھی ۔

واضع رہے کہ جنید جمشید نے بطور ایک پاپ سٹار کے شہرت پائی بلکہ پاکستان میں پاپ میوزک کو متعارف کروانے والوں میں ان کا شمار ہوتاہے۔2004میں جنید جمشید نے میوزک کی دنیا کوخیر باد کہہ دیا اور اسلام کی تبلیغ کا بیڑا اٹھایا۔میوزک سے تبلیغ کی طرف لانے میں مولانا  طارق جمیل کی بڑی کو ششیں شامل رہی۔ جنید جمشید  کی زندگی کے تمام پہلو اور رفاقت میں گزرے ہوئے لمحات کے بارے میں مولانا طارق جمیل آج شام اپنے خصوصی انٹرویو میں اپنے تاثرات بیان کریں گے۔یہ خصوصی گفتگو  آپ نیونیوز کے پروگرام پکار میں شام سات بجے دیکھ سکیں گے ۔

مصنف کے بارے میں