روس اور ایران طالبان کی مدد کر رہے ہیں: افغان سینٹ

 روس اور ایران طالبان کی مدد کر رہے ہیں: افغان سینٹ

افغانستان کی سینٹ نے الزام عاید کیا ہے کہ روس اور ایران طالبان کی مدد کررہے ہیں اور ان کی مدد سے طالبان جنگجو حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ افغان سینٹ کے بیشتر ارکان نے کہا ہے کہ روس اور ایران کی جانب سے طالبان جنگجووں کی مدد کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

تحریک طالبان افغانستان کے کئی جنگجو ایران کے مشہد، یزد اور کرمان شہروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ وہ وہاں سے آزادانہ طور پر افغانستان میں آتے جاتے ہیں۔ افغان سنیٹروں نے کہا ہے کہ ایران کی سرحد سے متصل مقامی آبادی کے مطابق وہ طالبان جنگجووں کی آمدورفت کو دیکھتے رہتے ہیں تاہم دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں افغانستان کے الزامات کی سختی سے تردید کی جاتی رہی ہے۔

افغان سینٹ کے بعض ارکان نے روس پر بھی طالبان کی مدد اور حمایت کا الزام عاید کیا۔ افغان سیاسی رہنمائوں نے کہا ہے کہ ماسکو طالبان کو اسلحہ اور دیگر جنگی سازو سامان مہیا کررہا ہے تاکہ داعش اور اس کے ساتھ وابستہ دوسرے گروپوں کو کچلنے اور مشرقی ایشیائی ریاستوں کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کی سرکوبی کی جاسکے۔

مصنف کے بارے میں