برطانیہ: ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں پر موثرترین دوا کے تجربات کا آغاز

برطانیہ: ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں پر موثرترین دوا کے تجربات کا آغاز

لندن: برطانوی محکمہ صحت ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کو ایک ایسی دوا دینا شروع کر رہا ہے جو اس انفیکشن میں مبتلا ہونے کے خطرے میں ڈرامائی کمی لا سکتی ہے۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق  اس سے انھیں اس بات کا تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ اس دوا کو بڑے پیمانے پر کیسے فراہم کروایا جائے۔

صحت کا ادارہ کم و بیش دس ہزار لوگوں کو تین سالہ طبی تجربے کے دوران پریپ نامی دوا کے اثرات کو آزمائے گا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پریپ ایچ آئی وائرس کو مرض پیدا کرنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیتی ہے۔ اس پر فی مریض ماہانہ چار سو پاؤنڈ خرچہ آتا ہے۔

ماہرین کے مطابق  ابتدائی تجربات سے ظاہر ہوا ہے کہ اس دوا کی بدولت انفیکشن کے امکانات میں 86 فیصد کمی لا سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں