ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون کااعزازدپیکا پڈوکون نےاپنے نام کرلیا

دپیکاپڈوکون نے چار مرتبہ کی فاتح پریانکاچوپڑا کو شکست دے کر ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیے

 ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون کااعزازدپیکا پڈوکون نےاپنے نام کرلیا

ممبئی :  دپیکاپڈوکون نے چار مرتبہ کی فاتح پریانکاچوپڑا کو شکست دے کر ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیے ۔  پریانکا چوپڑا چار بار ایشیاءکی پرکشش خاتون منتخب ہوئی لیکن اب کی بار دپیکا پڈوکون نے یہ اعزاز ان سے چھین لیا اور ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون بن گئیں ، پرکشش خواتین فہرست ہرسال برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ میں چھپتی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں دپیکا نے کہاکہ اس اعزازسے میرے چہرے پر مسکراہٹ آگئی لیکن پرکشش (Sexy) کا مطلب مختلف لوگوں کیلئے مختلف ہے ،میرے لیے یہ صرف جسمانی نہیں ، آپ کا اعتماد ، معصومیت اور خطرے کا سامنا بھی پرکشش ہے ۔ دپیکا کو دنیا بھر سے مداحوں کی آراءلینے کے بعد 2016ءکے ایڈیشن میں شامل کیاگیا ۔فہرست میں پایانکا چوپڑا دوسرے اور اداکارہ نیا شرما تیسرے نمبر پر آئیں ۔ ٹی وی اداکارہ دراشتی دھمی نے ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ برقراررکھی اور چوتھے نمبرپرآئیں ۔ عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ اسی فہرست میں پانچویں نمبر پرآئیں

مصنف کے بارے میں