طیارے حادثہ کی فوری اور شفاف تحقیقات جلد قوم کے سامنے لائیں ، نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے طیارہ حادثے کی فوری شفاف اور تفصیلی تحقیقات کرکے منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے

طیارے حادثہ کی فوری اور شفاف تحقیقات جلد قوم کے سامنے لائیں ، نواز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے طیارہ حادثے کی فوری شفاف اور تفصیلی تحقیقات کرکے منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ہے.جس  میں وزیر داخلہ ،سیکرٹری سول ایوی ایشن،چیئرمین،سی ای او پی آئی اے نے شرکت کی اور وزیر اعظم کو طیارہ حادثے بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی کے661کو اڑانے والا کپتان 10ہزار گھنٹے پرواز کا تجربہ رکھتا تھا.پرواز کو اڑان سے قبل دو مرتبہ تکنیکی طور پر دیکھا گیا اور فٹ پایا گیا تھا.اس جہاز کی جولائی اور نومبر میں مکمل انسپکشن بھی کی گئی تھی.وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام لاشوں کے سیمپل ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوا دیے گئے ہیں.وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تحقیقات کرکے جلد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں.طیارہ حادثےکی آزادانہ تحقیقات سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ جلد مکمل کرے'پاک فضائیہ کا ایک سینئر افسر بھی انکوائری میں شامل کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جنید جمشید اور ڈی سی چترال سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔