چین کی تین کمپنیاں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص خریدیں گی

چین کی تین کمپنیاں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے حصص خریدیں گی

کراچی: چین کی مالیاتی مارکیٹ کے تین آپریٹرز پاکستان سٹاک ایکسچینج  کے 40فیصد تک کے مجموعی حصص مشترکہ طور پر خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ بات ممکنہ معاہدے کا علم رکھنے والے ایک شخص نے بتائی ہے۔ اس کی اطلاع چینی جریدہ چائنہ ڈیلی نے دی ہے۔

اس ذرائع نے جس کا تعلق شنگھائی سٹاک ایکسچینج سے ہے کہا کہ ایس ایس ای اور چین کے دوسرے سٹاک ایکسچینجوں نے پی ایس ایکس کے پاس اظہار دلچسپی کا لیٹر جمع کرادیا ہے۔ اکتوبر کے اوائل میں بتایا گیا تھا کہ ایس ایس ای نے پی ایس ایکس میں حصص خریدنے کیلئے اظہار دلچسپی کا نوٹس جمع کرایا ہے۔ یہ اظہار دلچسپی موخرل ذکر کے جولائی میں سٹریٹجک سرمایہ کاری کے حصول کیلئے بعض سٹاک ایکسچینجوں سے رابطہ کرنے کے بعد کیا گیا۔

نیکی ایشیئن نیوز کی ایک اطلاع کے مطابق پی ایس ایکس کو مشرقی وسطیٰ کے ایک ایکسچینج سمیت بعض ایکسچینجوں کی طرف سے اظہار دلچسپی کے لیٹر موصول ہوئے ہیں۔ ایس ایس ای کے ذرائع نے چائنہ ڈیلی کو بتایا کہ خریداری کی کوشش ضابطہ کی کارروائی سے گزر رہی ہے اور مزید تفصیلات کا انکشاف تینوں خریدار خریداری کامیاب ہونے کی صورت میں مشترکہ طور پر کریں گے۔ اگر یہ خریدار ی کامیاب رہی تو یہ کسی غیر ملکی اسٹاک ایکسچینج کی خریدار ی کیلئے چینی ایکسچینج کی طرف سے پہلی خریداری ہوگی۔

چین کے نیوز اینڈ بزنس سوشل میڈیا پلیٹس فارم جائی میان ڈاٹ کام نے اطلاع دی ہے کہ ایس ایس ای، شینزن سٹاک ایکسچینج اور شنگھائی میں قائم چائنہ میں قائم فنانشنل فیوچرز ایکسچینج نامی تینوں آپریٹرز پی ایس ایکس میں حصص خریدنا چاہیں گے تاہم تینوں آپریٹروں نے موجودہ مرحلے پر خریدرای کے بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ شینزن سٹاک ایکسچینج کے ذرائع نے جریدہ چائنہ ڈیلی کو بتایا کہ موجود مرحلے پر اس معاہدہ کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا۔

مصنف کے بارے میں