کوہاٹ پولیس کے 22کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

کوہاٹ پولیس کے 22کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

کوہاٹ: کوہاٹ پولیس کے 22کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ڈی پی او جاوید اقبال نے ترقی پانے والوں کااعلامیہ جاری کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کی زیر صدارت گزشتہ روز محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا جسمیں کوہاٹ پولیس کے مجموعی طور پرتیس کانسٹیبلوں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور معیارپر پورا اترنے والے عمدہ کارکردگی کے حامل 22کانسٹیبلوں کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی۔

ڈی پی او کے دستخط سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل گلاب علی،محمد عزیر،عقیل حسین،ظہور احمد،وحید شاہ،گلاب دین،بشیر حسین،مبارک حسین،مصور شاہ،گل امیر،ولی بت،سعید اللہ،عظمت علی،جمشید رضا،مختیار خان،فرید اللہ،محمدرفیق،مختیار حسین،مصدق حسین،شمشماد احمد،نورخان اور ہیڈ کانسٹیبل منتظر علی شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں