ایران ایک ہفتے میں 14 ہزار ویب سائٹس اور اکاونٹس بند

ایران ایک ہفتے میں 14 ہزار ویب سائٹس اور اکاونٹس بند

تہران: ایران کے پراسیکیوٹر اور انٹرنیٹ سنسرشپ کمیٹی کے صدر احمد علی منتظری نے چودہ ہزار ویب سائٹس اور سماجی روابط کے اکاونٹس بند کردیے ہیں۔

احمد علی منتظری نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان ویب سائٹس اور سماجی روابط کی سائٹس پر صفحات کو مذہب اور اخلاقیات کے خلاف مواد کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم غیرملکی چینلوں اور مخالفانہ نیٹ ورکس کے حملوں کی زد میں ہیں اور ہمارے مذہب اور قومی اقدار کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم انسانی حقوق کی تنظیمیں اس موقف سے اتفاق نہیں کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی حکام اظہار رائے کی آزادی کو دبا رہے ہیں کیونکہ وہ اس بات سے خوف زدہ ہیں کہ شہری سوشل میڈیا کے ذریعے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دستاویزی ثبوت دنیا کو دکھا سکتے ہیں۔

ایرانی پراسیکیوٹر نے کہا کہ صدر حسن روحانی اور وزیر داخلہ رحمانی فاضلی نے ان سے ویب سائٹس کی بندش کے معاملے پر اتفاق کیا تھا اور اس معاملے میں سخت انتباہ جاری کیے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں