اشتعال انگیز تقریر، بانی ایم کیوایم سمیت 20رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں ایک بار پھر بانی ایم کیوایم اور متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت 20 رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں

اشتعال انگیز تقریر، بانی ایم کیوایم سمیت 20رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی: کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں ایک بار پھر بانی ایم کیوایم اور متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت 20 رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی ضمانت میں توثیق کردی جبکہ بانی ایم کیوایم اور سربراہ متحدہ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان اور خالد مقبول صدیقی سمیت 20 رہنماوں کے ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے بانی نے کراچی پریس کلب کے باہر ملک کے خلاف تقریر کی تھی جس کے بعد کئی افراد نے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔