حافظ سعید اور میر واعظ عمر فاروق کی نیو نیوز کی نشریات بحال ہونے پر مبارکباد

حافظ سعید اور میر واعظ عمر فاروق کی نیو نیوز کی نشریات بحال ہونے پر نیو نیوز کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر حافظ سعید کا کہنا تھا کہ نیو نیوز ہمیشہ کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہا

حافظ سعید اور میر واعظ عمر فاروق کی نیو نیوز کی نشریات بحال ہونے پر مبارکباد

لاہور: حافظ سعید اور میر واعظ عمر فاروق  کی   نیو نیوز کی نشریات بحال ہونے پر  نیو نیوز کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر حافظ سعید کا کہنا تھا کہ  نیو نیوز ہمیشہ کشمیریوں کی آواز اٹھاتا رہا اور یہ اعزاز نیو نیوز کو بہت آگے لے کر جائے گا۔نیو نیو نے  حکمرانوں کا چہرہ بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ  نیو نیوز نے صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔اس موقع پر میر واعظ عمر فاروق نے  بھی نیو نیوز  کی نشریات دوبارہ بحال ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ نیو نیوز کی نشریات دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔

نیونیوز ہمیشہ بنا کشمیریوں کی آواز ، نیو نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنے والے کشمیروں کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی اور بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔جس کی وجہ سے چیئرمین پیمرا نے نیو نیوز کی نشریات 7 روز کیلئے بند کر دیں تھی۔نیو نیوز کی نشریات اب سات روز کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں۔