پیپلزپارٹی نے4مطالبات منوانے کیلئے5رکنی کمیٹی بنادی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چا رمطالبات پر عملددرآمد کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ستائیس دسمبر تک مطالبات نہ مانے کی صورت میں پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کااعلان کررکھا ہے

پیپلزپارٹی نے4مطالبات منوانے کیلئے5رکنی کمیٹی بنادی

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چا رمطالبات پر عملددرآمد کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ستائیس دسمبر تک مطالبات نہ مانے کی صورت میں پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کااعلان کررکھا ہے۔

پیپلزپارٹی نے حکومت سے چار مطالبات منوانے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ۔کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکشن پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ نے جاری کردیا۔جس کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر سردار فتح محمد حسنی اور صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ کمیٹی میں شامل ہیں ۔کمیٹی حکومت کو پیش کیے گئے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے لائحہ عمل طے کرے گی اور پیش رفت کا جائزہ لے گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زردای نے چار مطالبات کی منظور ی کے لیے حکومت کو 27 دسمبر کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔