پچھلے پانچ سالوں میں اداروں کو تباہ کرنے والے آج ہم پر سوال اٹھا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں اداروں کو تباہ کرنے والے آج ہم پر سوال اٹھا رہے ہیں

پچھلے پانچ سالوں میں اداروں کو تباہ کرنے والے آج ہم پر سوال اٹھا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں اداروں کو تباہ کرنے والے آج ہم پر سوال اٹھا رہے ہیں. اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ، ریلوے اور توانائی کے اداروں کو تباہ کرنے والے ماہرین کی تحقیق کا انتظار کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم دن رات پی آئی اے ریلوے اور بجلی کے اداروں کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں. وزیر مملکت نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں غیر شفاف بھرتیوں اور مالی بے قاعدگیوں سے ادارے تباہ کیے . پی پی پی کے کاموں کی قیمت قوم آج بھی ادا کر رہی ہے .موجودہ حکومت بیمار اداروں کی اصلاح کر رہی ہے موجودہ حکومت بیمار اداروں کو مالی اور انتظامی بحران سے نکال رہی ہے۔