مصر کا جے ایف 17طیاروں کی خریداری میں اظہاردلچسپی

مصر کا جے ایف 17طیاروں کی خریداری میں اظہاردلچسپی

قاہرہ: دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے جمعرات کے روز قاہرہ میں مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے بعض دفاعی آلات کی تیاری میں تعاون کی خواہش ظاہر کی اور مزید تعاون کے لئے طریقہ کار طے کرنے کی غرض سے اعلی سطح کے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

مصری قیادت نے پاکستان سے JF-17 تھنڈر طیارے اور دیگر جنگی آلات کی خریداری میں دلچسپی کا ظہار کیا۔اس موقع پر صد ر السیسی نے دونوں برادر ممالک کا باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر السیسی نے کہا کہ دور حاضر میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے برادر ممالک کے درمیان زیادہ تعاون کی ضرورت ہے.

مصنف کے بارے میں