رونالڈو پانچویں مرتبہ سال کے بہترین فٹ بالر قرار

رونالڈو پانچویں مرتبہ سال کے بہترین فٹ بالر قرار

پیرس: پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو سال کا بہترین فٹ بالر قرار دیتے ہوئے فرانس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ دیا گیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے 5ویں مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا اور اس طرح انہوں نے لیونل میسی کا سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر ک ردیا۔

کرسٹیانو رونالڈو جہاں سال کے بہترین فٹ بالرق رار پائے وہیں ارجنٹینا کے لیونل میسی دوسرے اور برازیل کے نیمار تیسرے نمبر پر رہے۔ رونالڈو نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دوستوں، اہلخانہ، ساتھیوں اور کوچز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں