حکومت پنجاب کا واہگہ بارڈر تک ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنے کا اعلان

حکومت پنجاب کا واہگہ بارڈر تک ڈبل ڈیکر بس سروس شروع کرنے کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے واہگہ بارڈر تک چلائی جانے والی پہلی ڈبل ڈیکر بس 9 دسمبر کو واہگہ جائے گی اور واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لئے جانے والے اس بس سروس سے سفر کر سکیں گے۔

ایک بس روزانہ ڈھائی بجے قذافی اسٹیڈیم ٹرمینل سے روانہ ہو گی اور بس واہگہ بارڈر سے شام ساڑھے 6 بجے واپس ٹرمینل پہنچے گی۔

ڈبل ڈیکر بس مین بلیوارڈ، جیل روڈ، لاہور کینال، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی واہگہ بارڈر پہنچے گی۔محکمہ سیاحت پنجاب کے منیجر آپریشن معظم نذیر کا کہنا ہے کہ بس میں 60 مسافروں کی گنجائش موجود ہے اگر زیادہ بکنگ ہوئی تو دوسری بس بھی چلا سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں