پاکستان اور برطانیہ کے اچھے تعلقات پر فخر ہے، میئر لندن

کراچی: میئر لندن صادق خان دورہ پاکستان کے دوران لاہور اور اسلام آباد کے بعد کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر لندن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے اچھے تعلقات پر فخر ہے اور مجھے پاکستانی پس منظر رکھنے پر بھی فخر ہے۔

 صادق خان نے کہا کہ لندن میں مذہبی آزادی ہے جہاں ہندو، سکھ، مسلم اور ہر رنگ و نسل کے لوگ رہتے ہیں۔ تعلیم ،کاروبار اور سیاحت کے لئے لندن آپ کو خوش آمدید کہتا ہے۔

میر لندن نے کہا کہ ہمیں آئندہ کے 70 برسوں کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں