ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان دشمنی ،شہر شہر مظاہرے اور ریلیاں

ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان دشمنی ،شہر شہر مظاہرے اور ریلیاں

لاہور: بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے پر پاکستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکوت تسلیم کرنے پر ملک بھر میں احتجاج۔لاہور ،کراچی اور اسلام آباد میں امریکی کوننسلیٹ اور ایمبیسی کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔
 امریکی کوننسلیٹ اور ایمبیسی کو جانے والے راستوں کو  کنٹینر لگا کر راستے بلاک کر دئیے گئے ۔