بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کے لیے پاکستان کو درخواست دی تھی جس پر پاکستان نے ابتدا میں اہلیہ کو ملاقات کی اجازت دی تھی جس پر بھارت نے والدہ کی ملاقات کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا ک حکومت نے کلبھوشن یادیو کو اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے جو 25 دسمبر کو ہو گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بھارتی سفارتخانے کا ایک اہلکار بھی ان کے ہمراہ ہو گا جب کہ کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کو مناسب سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں