ٹوبہ ٹیک سنگھ، لڑکیوں کو پنجاب سے سعودی عرب بھجوانے والا گروہ گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ، لڑکیوں کو پنجاب سے سعودی عرب بھجوانے والا گروہ گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ: میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم میاں بیوی ثمینہ امتیاز اور حسن امتیاز نے خاتون شمیم بی بی کی دو بیٹیوں کو سعودی عرب بھجوایا تھا۔ دونوں ملزمان نے لڑکیوں کو ملازمت پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر پاکستان میں ہی فروخت کر دیا۔

لڑکیاں خریدنے والے ملزمان غیر قانونی طور پر انہیں سعودی عرب لے گئے اور وہاں ان سے مبینہ طور پر فحش کام کرواتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے گینگ میں ملوث 6 ملزمان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں