اورنج لائن پاکستان کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے : شہباز شریف

اورنج لائن پاکستان کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے : شہباز شریف


لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ پاکستان کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘ منصوبے میں ہونے والی تاخیر کو دن رات محنت کرکے دور کریں گے‘ منصوبے کی تکمیل سے عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولت میسر آئے گی ‘ اورنج لائن مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔


ایک بیان میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب اور لاہور کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اﷲ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ منصوبے میں ہونے والی تاخیر کو دن رات محنت کرکے دور کریں گے۔


انہوں نے کہا عہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ پاکستان کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے منصوبے کی تکمیل سے عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولت میسر آئے گی اورنج لائن مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔