اسلام آبا د: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہا مارچ 2018سے پہلے کک مارچ ہو گا ، ا لیکشن الائنس نہیں ہو ں گے بلکہ سیاسی اتحاد ہو گا ، ملک میں نہ وزارت داخلہ نظر آ رہی ہے نہ وزارت خارجہ۔


پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ا لیکشن الائنس نہیں ہو ں گے بلکہ سیاسی اتحاد ہو گا ملک میں نہ وزارت داخلہ نظر آ رہی ہے نہ وزارت خارجہ ، ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مارچ سے پہلے کک مارچ ہو گا ۔


انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور اب کوئی بھی سیاسی حربہ (ن) لیگ کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال نہیں کر سکے گا ۔