کوئی کیس دراز یا الماری میں نہیں، آئندہ سال تبدیلی محسوس کرینگے،چیئرمین نیب

کوئی کیس دراز یا الماری میں نہیں، آئندہ سال تبدیلی محسوس کرینگے،چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے اب کوئی کیس دراز یا الماری میں نہیں ہے ، اگلے سال تک آپ خود تبدیلی محسوس کریں گے۔ ہمارے لیے ہر کرپٹ آدمی کرپٹ ہے خواہ وہ کسی بھی صوبے سے ہو اور کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔
ایوان صدر میں اینٹی کرپشن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ خود احتسابی کے نظام سے ہی بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہے، خود احتسابی ہوتو نیب جیسے محکموں کی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان کرپشن سے متاثر ہورہا ہے، صوابدیدی اختیار بھی کرپشن کی ایک وجہ ہے۔
چیرمین نیب نے کہا کہ نیب عوام کے تعاون سے بدعنوانی کے خاتمے میں مصروف ہے، اب کوئی کیس دراز یا الماری میں نہیں ہے ، اگلے سال تک آپ خود تبدیلی محسوس کریں گے۔نیب کی کوئی امتیازی پالیسی نہیں، ہمارے لیے ہر کرپٹ آدمی کرپٹ ہے خواہ وہ کسی بھی صوبے سے ہو اور کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو۔