طاہر القادری سڑکوں پر نکلے تو ان کا ساتھ دیں گے : عمران خان

طاہر القادری سڑکوں پر نکلے تو ان کا ساتھ دیں گے : عمران خان

جڑانوالہ :پاکستان تحریک انصاف کے  چیئرمین عمران خان نے بھی طاہر القادری کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔کہتے ہیں کہ شریف برادران کیخلاف طاہر القادری سڑکوں پر نکلے تو ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

جڑانوالہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  شہباز شریف اور راناثناء اللہ کو اڈیالہ جیل پہنچا کر دم لیں گے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جانیں گنوانے والوں کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران پہلے بچتے رہے،اب نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا شہباز شریف تمہارے سامنے وہ آدمی کھرا ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کا وقت اب قریب آ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے پہلے بھی لوگ قتل کرائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ منصوبوں سے کمیشن کھا کر باہر بھجواتے ہیں ۔ان لوگوں کی کرپشن کے باعث پاکستان پیچھے رہ گیا۔شریف خاندان نے عدلیہ اور اداروں کو خریدا ہے ۔