ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2525 افراد کو گرفتار کیا گیا : حکومت

ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 2525 افراد کو گرفتار کیا گیا : حکومت

اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات پر عمل درآمد کرتے ہوئے نفرت انگیز تقاریر اور انتہا پسندانہ مواد کی روک تھام کے نتیجے میں 1351 رجسٹرڈ کیسوں میں 2525 افراد کو گرفتار کیا ہے جب کہ 70 دکانیں سیل کی ہیں‘ دہشت گردوں کے مواصلاتی نظام کو درہم برہم کرنے کے لئے 9کروڑ 83 لاکھ غیر قانونی سموں کو بند کردیا گیا ہے‘ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 18 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے


تفصیلات کے مطابق گزستہ سات سالوں میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے 676 واقعات ہوئے ہیں‘ نیشنل ایکشن پلان کے بعد ان واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے‘ رواں سال فرقہ وارانہ دہشت گردی کے صرف دو واقعات ہوئے ہیں‘ موجودہ حکومت کی جانب سے جون 2013 سے اب تک چار ہزار آٹھ سو چوبیس ارب روپے کے قرضہ جات حاصل کئے ۔