پی سی بی کا حفیظ کو آئندہ ہفتے برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ

پی سی بی کا حفیظ کو آئندہ ہفتے برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ

لاہور: آئی سی سی کی جانب سے باولنگ پر پابندی کے بعد محمد حفیظ نے ایک بار پھر ایکشن درست کرنے ہفتے برطانیہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)  نے حفیظ کے باولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے انہیں انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں بائیومیکنک ایکسپرٹ ڈاکٹر پال ہوریئن اور باولنگ کوچ کارل کرو محمدحفیظ کےساتھ کام کریں گے۔ایکشن کی بہتری کیلئے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کے باولنگ کوچ اظہرمحمود بھی کےساتھ موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ 50 ٹیسٹ، 193 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کو 2014 سے باو¿لنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔حفیظ کا باو¿لنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اسی سال دسمبر میں انہیں باولنگ سے معطل کردیا گیا تھا تاہم ا?زادانہ جائزے کے بعد اپریل 2015 میں ان کے ایکشن کو درست قرار دے کر باولنگ کی اجازت دے دی گئی تھی۔
تاہم ان کی یہ خوشی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہی اور جون 2015 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا جس کے بعد جولائی 2015 میں ایکشن دوسری بار غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باولنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔گزشتہ سال نومبر میں حفیظ کا برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ٹیسٹ لیا گیا جہاں ان کا ایکشن درست قرار پایا تھا اور انہیں باو¿لنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ایک سال کے اندر ہی ان کا ایکشن دوبارہ غیرقانونی قرار دے دیا گیا۔