حکومت پر دبائو ڈالنے کیلئے اتحاد بن رہے ہیں : اعجاز الحق


اسلام آباد:مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ غیر فطری اتحاد بن رہے ہیں‘ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے اتحاد بن رہے ہیں‘ کچھ سیاسی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ مسلم لیگ (ن) کو سینٹ میں اکثریت مل جائے‘ پیپلز پارٹی پنجاب میں ختم ہوچکی تھی اب ان کو وہاں سیاسی طور پر دوبارہ سر اٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بنک دباؤ میں ہے غیر فطری اتحاد بن رہے ہیں اگلا سال انتخابات کا ہے اس لئے ہر سیاسی جماعت نے اپنا راستہ نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور طاہر القادری کا ماضی میں بھی اتحاد رہ چکا ہے پیپلز پارٹی پنجاب میں ختم ہوچکی تھی اب ان کو وہاں سیاسی طور پر دوبارہ سر اٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔ راستے اب دوبارہ کھل رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے اتحاد بن رہے ہیں کچھ جماعتیں نہیں چاہتیں کہ مسلم لیگ (ن) کو سینٹ میں اکثریت مل جائے۔