تحریک انصاف نے عوام میں سیاسی شعور پیدا کیا : شیریں مزاری

تحریک انصاف نے عوام میں سیاسی شعور پیدا کیا : شیریں مزاری


اسلام آبا د: پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسی مسلم مخالف ہے، ٹرمپ نے مسلم امہ کے خلاف فیصلہ کیا ہے،مسلم ممالک آپس کے جھگڑے ختم کر کے اس مسئلے پر آواز اٹھائیں ورنہ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف اوربھی پالیسیاں نافذ کرتا رہے گا۔


میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ٹرمپ نے مسلم امہ کے خلاف فیصلہ کیا ہے ، ٹرمپ کی پالیسی مسلم مخالف ہے انہوں نے مسلمانوں کے خلاف غلط ٹویٹس کی ہیں ، شیریں مزاری نے کہا کہ مسلم ممالک آپس کے جھگڑے ختم کر کے اس مسئلے پر آواز اٹھائیں ورنہ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف اوربھی پالیسیاں نافذ کرتا رہے گا ۔


انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سب سے بڑی اچیومنٹ یہ ہے کہ اس نے عوام میں سیاسی شعور پیدا کیا ۔ عوام اب کرپشن کے خلاف اور انصاف کے لئے کھڑی ہو گئی ہے