پاکستان عوامی تحریک کو سیاسی جماعت نہ سمجھا جائے : کیپٹن (ر) صفدر


اسلام آبا د:مسلم لیگ ( ن) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہا ہے کہ اگر طاہر القادری سیاست میں اتنے مضبوط ہوتے تو ہر الیکشن میں اپنی ضمانتیں نہ ضبط کراتے، پاکستان عوامی تحریک کو سیاسی جماعت نہ سمجھا جائے ۔


میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیپٹن ( ر ) صفدر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے ترقی کی ہے، پاکستان عوامی تحریک کو سیاسی جماعت نہ سمجھا جائے انہوں نے کہا کہ اگر طاہر القادری سیاست میں اتنے مضبوط ہوتے تو ہر الیکشن میں اپنی ضمانتیں نہ ضبط کراتے