کمالیہ :مزور کی 20 سالہ گونگی بہری بیٹی سے زمیندار کی مبینہ زیادتی کی کوششش

کمالیہ :مزور کی 20 سالہ گونگی بہری بیٹی سے زمیندار کی مبینہ زیادتی کی کوششش
فوٹو سوشل میڈیا ٹویٹر

ملتان : کمالیہ کے نواحی علاقہ 731 گ ب میں مزدور کی 20 سالہ گونگی بہری بیٹی سے زمیندار کی مبینہ زیادتی  کا نشانہ بنا ڈالا۔


ذرائع کے مطابق ملزم نے کھانے پینے کے اشاروں سے لالچ دیکر کونگی بہری بچی کو کھیتوں میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

نمائندہ نیو نیوز  سے بات کرتے ہوئے  بچی کے والد محمد رشید  کے مطابق اس کی بیٹی  20سالہ رانی پیدائشی طور پر ہی گونگی اور بہری ہے۔ملزم نے بھلا پھسلا کر اس کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

متاثرہ بچی کے والد محمدرشید کی طرف سے تھانہ صدر کمالیہ کو درخواست تھانہ صدر پولیس میں جمع کر وا دی گئی ۔ جبکہ  تھانہ صدر پولیس نے  متاثرہ لڑکی کے میڈیکل کے بعد زیر دفعہ 511,376ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

تھا نہ صدر پولیس کے ذرائع کے مطابق تھانہ صدر نے  ملزم عبدالستار عرف طاری کو گرفتار کر کے تفتیش  کا آغاز کر دیا ہے ۔