کرپشن کیس، ایاز نیازی سمیت 6 ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا

کرپشن کیس، ایاز نیازی سمیت 6 ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا
کیپشن: احتساب عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کو 10، 10 سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دیا گیا۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: احتساب عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزمان کو سزا 7، 7 سال قید کی سزا سُنا دی۔احتساب عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کو 10،10  سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔ ملزمان پر کراچی کے علاقے کورنگی میں مہنگے داموں زمین خریدنے کا الزام تھا۔

قومی احتساب بیورو کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 49 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ عدالتی فیصلے کے بعد کورٹ پولیس نے ایاز خان نیازی سمیت دیگر ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔

خیال رہے رواں سال 13 مئی کو سپریم کورٹ میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) میں بدعنوانی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ادارے کے سابق چیئرمین ایاز خان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس ریفرنس میں 2 ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں۔